17 ستمبر 2013 - 19:30

روس میں ایشیا اور بحر الکاہل کی خبررساں ایجنسیوں کی تنظیم اوآنا کے اعلی ڈائریکٹروں کےتکنیکیاورایگزیکٹواجلاس کا آغازہوگیا ہے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے کل روس کے صدر ولادیمیر پوٹین خطاب کریں گے۔

ابنا: روس میں ایشیا اور بحر الکاہل کی خبررساں ایجنسیوں کی تنظیم اوآنا کے اعلی ڈائریکٹروں کےتکنیکیاورایگزیکٹواجلاس کا آغازہوگیا ہے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے کل  روس کے صدر ولادیمیر پوٹین خطاب کریں گے۔یہ اجلاس تین دن تک جاری رہےگا اجلاس کی اختتامی تقریب جمعہ کو منعقد ہوگی ۔اوآنا کا اجلاس روس کی سرکاری خبررساں ایجنسیایٹارٹاس  کی میزبانی میں ہورہا ہے اس اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹین کےعلاوہ روس کے دیگر اعلی حکام بھیشرکت کریں گے۔اجلاس میں چین، روس، آسٹریلیا، جاپان، شمالی کوریا، جنوبی کوریا، ہندوستان، پاکستان، قرقیزستان، افغانستان،قزاقستانویٹنام سری لنکا ، کویت، قطر، امارات، عمان، نیپال، سعودی عرب ، ایران ، شام اور تھائی لینڈ کی خبررساں ایجنسیوں کے 70 ڈائریکٹر شرکت کررہے ہیں اسلامی جمہوریہ ایران سے مہر خبررساں ایجنسی کے ڈائریکٹررضا مقدسی ، فارس خبررساں ایجنسی کے ڈائریکٹر سید نظام موسوی اور ایرنا کے نمائندے شرکت کررہے ہیں ۔ واضح رہےکہ اوآنا یونین کا آغاز 1961ء میں یونسکو کے تعاون سے ہوا جس کا مقصد ایشائي خبررساں ایجنسیوں کے درمیان قابل اطمینان خبروں اور آزاد نظریات کا باہمی تبادلہ تھا۔......./169